نیشنل سیونز سرٹیفکیٹس رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس (این ای سی ایس) رکھنے والوں کے لیے اہم نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت 30 نومبر 2026 سے قبل کارروائی لازمی ہے۔
اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس (ایس ایس سی آر)، پنشن بینیفٹ اکاؤنٹس (پی بی اے) اور اسپیشل سیونگز اکاؤنٹس (ایس ایس اے) کے لیے ایک لازمی اپ ڈیٹ نافذ کی جا رہی ہے۔
یکم دسمبر 2026 سے منافع کی ادائیگیاں اور اصل رقم (پرنسپل) کی نکاسی براہ راست منسلک سیونگز اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائیں گی، اب الگ سے ‘پرافٹ کوپن بکس’ (منافع کے کوپن والی کتابچے) اور ‘ودڈرال سلپس’ (رقم نکلوانے کی پرچیاں) کی ضرورت نہیں رہے گی۔
کیا کارروائی درکار ہے؟
جاری کردہ تمام ایس ایس سی آر پرافٹ کوپن بکس کو ایس سی ون کے مطابق متعلقہ رجسٹریشن کے ساتھ ٹیگ (منسلک) کریں۔
جاری کردہ تمام پی بی اے اور ایسا یس اے ودڈرال سلپ بکس کو ڈی اے ون کے مطابق متعلقہ اکاؤنٹ کے ساتھ ٹیگ کریں اور مقررہ تاریخ (ڈیڈ لائن) سے قبل تمام زیر التوا ٹیگنگ کے عمل مکمل کر لیں۔
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026
یکم دسمبر 2026 سے ایسی بکس اور سلپس قبول نہیں کی جائیں گی جو ٹیگ شدہ نہیں ہوں گی۔
اہم وضاحت
موجودہ بکس/سلپس، اگر مناسب طریقے سے ٹیگ کی گئی ہوں تو ضرورت پڑنے پر استعمال کی جا سکتی ہیں، نئے جاری کردہ سرٹیفکیٹس اور نئے کھولے گئے اکاؤنٹس کے لیے الگ سے ٹیگنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نئے اکاؤنٹس ایک ایسے نظام (سسٹم) کے تحت چلیں گے جو خودکار طریقے سے منظم ہوگا، آپریشنل مسائل اور صارفین کی پریشانی سے بچنے کے لیے ابھی کارروائی کریں۔
