واٹس ایپ گروپس میں اب 1500 افراد کو شامل کیا جاسکے گا

نیویارک(قدرت روزنامہ)اگر آپ کو واٹس ایپ گروپس میں لوگوں کی تعداد کم محسوس ہوتی ہے تو اب اس میں مزید افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ایک گروپ چیٹ میں اب 1500 افراد کو شامل کیا جاسکے گا۔

ابھی ایک واٹس ایپ گروپ میں 1024 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مارچ 2023 میں واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ گروپ کے اراکین کی تعداد 512 سے بڑھا کر 1024 کی گئی تھی۔

اب گوگل ڈرائیو کی بجائے آپ واٹس ایپ کے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج میں ڈیٹا بیک اپ محفوظ کرسکیں گے

اب اس تعداد کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور یہ بتدریج اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ نیا فیچر ایسے گروپس کے لیے زیادہ کارآمد ہوگا جو تعلیمی اداروں یا لوکل کمیونٹیز سے متعلق ہوتے ہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے حالیہ مہینوں میں گروپ چیٹس کے حوالے سے چند فیچرز متعارف کرائے گئے تھے۔

اب صارفین گروپ چیٹس میں میسجز کو زیادہ طویل وقت تک پن کر سکتے ہیں جبکہ مینشنز اور رئیپلائیز فلٹرز کو استعمال کرسکتے ہیں۔

اسی طرح کسی گروپ میں پہلے سے موجود افراد نئے اراکین کے ساتھ گروپ میسج ہسٹری کو بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert