آصف زرداری اور محسن نقوی کے درمیان 40منٹ کی ملاقات میں دو باتوں کی اطلاع ہے، محمد مالک

ایک بات یہ کہ صوبوں سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی، دوسری بات کہ آصف زرداری نے گلہ کیا مجھ سے براہ راست بات کیوں نہیں کی جاتی؟اس کے بعد ساری چیزیں ہوئیں۔ سینئر تجزیہ کار محمد مالک


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار محمد مالک کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور محسن نقوی کے درمیان 40منٹ کی ملاقات میں دو باتوں کی اطلاع ہے، ایک بات یہ کہ صوبوں سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی۔
ٹی وی اینکر محمد مالک نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلامیہ میں جو لائن تھی کہ جتنی بھی آئینی ترامیم ہوئی ہیں وہ باہمی مشاورت اور رضا مندی سے ہوئی ہیں، یہ پہلا ایک پبلک تھا۔

جمعرات کو محسن نقوی ایک تازہ تقریب کرتے ہیں اور اس میں صوبوں کی بات کرتے ہیں، پھر وہ اچانک نوابشاہ لینڈ کرتے ہیں، جس پر بعد میں کہا گیا کہ وہ تو معمول کی قومی صورتحال پر باتیں تھیں اور کچھ نیشنل ایشوز تھے۔
محسن نقوی نوابشاہ میں 40منٹ وہاں رکتے ہیں۔ 40منٹ کی ملاقات میں دو باتوں کی اطلاع ہے، ایک یہ کہ صوبوں سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی، دوسرا آصف زرداری نے گلہ کیا کہ مجھ سے براہ راست بات کیوں نہیں ہوتی؟اور اس کے بعد ہم یہ ساری چیزیں دیکھیں۔

WhatsApp
Get Alert