آپ عمران خان کو رہا بھی کردیں، وہ پھر بھی نئے صوبوں کو سپورٹ نہیں کرے گا
پی ٹی آئی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی ، کیونکہ خان جانتا ہے کہ اس کے پیچھے مقاصد کیا ہیں؟ نجم سیٹھی کی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آپ عمران خان کو رہا بھی کردیں، پھر بھی وہ نئے صوبوں کو سپورٹ نہیں کرے گا، پی ٹی آئی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئے صوبوں کے حق میں سارے ہی ہیں، لیکن اس وقت موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سپورٹ نہیں کرے گی، لیکن اس حالات میں کون سپورٹ کرے گا یا کون بلزکو اسمبلی سے منظور کروائے گا، یہ ایک الگ معاملہ ہے، پی ٹی آئی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کو سپورٹ نہیں کرے گی۔
علی محمد خان پی ٹی آئی میں کچھ نہیں ہیں، پی ٹی آئی میں عمران خان صرف اہم شخصیت ہے۔
آپ عمران خان کو رہا بھی کردیں، پھر بھی عمران خان سپورٹ نہیں کرے گا۔
کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کے پیچھے مقاصد کیا ہیں؟ اس وہ اس کو سپورٹ نہیں کرے گا۔اسی لئے نیا فارمولانا لایا گیا گیا ہے۔
عمران خان کو رہا بھی کر دیں تو پھر بھی وہ صوبوں کے معاملے پر ا ن کی سپورٹ نہیں کرے گا کیونکہ وہ جانتا ہے اس کے پیچھے مقصد کیا ہے اس کا ایک مقصد گورننس ہے مگر دوسرا مقصد سیاستدانوں سے جان چھڑانا بھی ہے ! نجم سیٹھی ۔۔۔ https://t.co/tXqMAzlqOg
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) November 21, 2026
مزید برآں سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے حکومت پر پس پردہ پریشر ڈالا گیا کہ انسانی حقوق کے تحت عمران خان کے کیس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔
تجزیہ کار ٹی وی اینکر نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ میری انفارمیشن کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے پاکستان حکومت پر پس پردہ پریشر ڈالا جا رہا تھا کہ آپ انسانی حقوق کے تحت عمران خان کے کیس کا دوبارہ جائزہ لیں۔ یہ چیزیں خفیہ تھی پبلک میں نہیں تھیں، اب کرسٹن امانپور کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے واضح کردیا ہے کہ ہم کچھ عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو رہا کریں۔
میں سمجھتا ہوں کہ حکومت پاکستان پر یہ پریشر آرہا تھا کہ آپ کچھ کریں ، اس پریشر کو ریلیز کرنے کیلئے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔ جس کی بنیاد پر عمران خان کو بھی آن بورڈ لیا گیا کہ ہم کرنے والے ہیں۔عمران خان خوش ہوئے ہوں گے کہ کچھ ریلیف ملنے والا ہے۔ لیکن عمران خان خود کوئی ریلیف نہیں لینا چاہتے کیوں کہ وہ کمزوری کا ایک سگنل جائے گا۔
🚨🚨 بریکینگ نیوز : عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت پر عالمی پریشر,!!!🔥🔥🛑
میری انفارمیشن کیمطابق, اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے پاکستان حکومت پر پس پردہ پریشر ڈالا جا رہا تھا ۔ کہ آپ ہیومین رائٹس کے اندر عمران خان کے کیس کا دوبارہ جائزہ لیں ۔ کرسٹین امانپور نے ایک انٹرویو دی ہے ۔ اس انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم کچھ عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ, عمران خان کو رہا کریں ۔ اور میری انفارمیشن کیمطابق, عالمی دباؤ کا پریشر آنے کی وجہ سے حکومت نے ملاقاتیں اور یہ خط وغیرہ باہر آنے دیا ۔ نجم سیٹھی 🚨— Anisha KHAN (@anishakhanpti) November 21, 2026
ان کو اب احساس ہوگیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حکومت کو سپورٹ نہیں کریں گے اگر عمران خان کے حوالے سے کانگریس کے اندر کوئی قرارداد لے کر آئیں۔پہلے بھی خطوط لکھتے رہے ہیں۔میں سمجھتاہوں کہ انٹرنیشنل پریشر کو ختم کرنے کیلئے کچھ اقدامات کئے گئے ہیں۔عمران خان کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ نئے صوبوں اور 18ویں ترمیم پر سپورٹ کرتے ہیں، یا آپ اپوزیشن ، یا پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمان کو سپورٹ نہ کریں تو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔
عمران خان کو نیوٹرل کرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ دوسرے ایشوز کو آسانی سے حل کیا جاسکے، اسی بنیاد پر پہلے عمران خان کی بہنوں کو ریلیف ملا، اب خط آیا، یہ خط بالکل ان کے علم میں ہے۔پی ٹی آئی بس یہی کہے گی ہم عمران خان کی صحت چاہتے ہیں۔ یہ مکمل طور پر منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔
