سالی کا انتقال، شاہد آفریدی کی ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کی سالی کا انتقال ہوگیا۔ شاہد آفریدی گزشتہ رات سے کمر کی شدید تکلیف میں بھی مبتلا ہیں اور انہوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست بھی کی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہد آفریدی نے درخواست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کو دی ہے۔
شاہد آفریدی کی انجری کے باعث پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں اُن کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 میں بھی شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ سنسنی خیز میچز سے بھرپور پی ایس ایل 7 کا آغاز جمعرات سے ہو رہا ہے۔ ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، پی ایس ایل کا فائنل میچ 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert