وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دو صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیے، صادق عمرانی سے محکمہ آبپاشی واپس لے لیا گیا

محکمہ آبپاشی کا قلمدان صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی کو تفویض کر دیا گیا، چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ میں دو وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے۔ اتوار کو چیف سیکرٹری بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی سے محکمہ آبپاشی کا قلمدان واپس لے لیا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی کو محکمہ آبپاشی کا قلمدان تفویض کر دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert