لاہور قلندرز کے 4 اوورز میں 39 رنز

(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز نے 4 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 39 رنز بنالیے ہیں، فخر زمان 30 اور عبداللّٰہ شفیق 9 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے کھیلے جارہے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ہماری بولنگ کافی اچھی ہے۔
ملتان سلطانز کی ٹیم
ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ویلے، عمران طاہر، عمران خان، شاہ نواز داھانی اور احسان اللّٰہ شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی ٹیم
لاہور کی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، بین ڈنک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
