نوجوان نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کو مار کر لاش درخت سے لٹکا دی

شرقپور(قدرت روزنامہ) شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والا بچی کا رشتے دار نکلا۔پولیس کے مطابق بچی کے اغوا اور قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ بھی ہے، ملزم نے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کا گلا گھونٹ دیا تھا۔ ملزم نے بچے کے دوپٹے سے ہی اس کا گلا گھونٹا اور بچی کی لاش درخت سے لٹکا دی۔
پولیس کے مطابق ملزم مقدمے کا گواہ بن کر بچی کی تلاش بھی کرتا رہا، ذرائع کے مطابق بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے جس کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ 7 سالہ بچی کو قتل کرنے کے بعد نعش درختوں پر لٹکا دی گئی۔ شرقپور کے گاؤں پرانی بھینی کی 7 سالہ بچی مافیہ چند روز قبل لاپتہ ہوئی جس کی گمشدگی کا مقدمہ بھی تھانہ شرقپور میں درج کروایا گیا تھا۔

پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی تھی۔پولیس کی تلاش کے دوران ہی کمسن بچی کی نعش حکیم گڑھی کے قریب درختوں میں لٹکی ہوئی ملی۔ ایس ایچ او شرقپور کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تاہم نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے،پوسٹ مارٹم آنے کے بعد حقیقت واضح ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
دردندگی کا مظاہرہ کرنے والے ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائیں گے۔ علاوہ ازیں فرانزک ٹیموں نے بھی موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔دوسری جانب تھانہ شاہ غریب کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے 9سالہ بچے کو مبینہ اغوا ء کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔تایا گیا ہے کہ تھانہ شاہ غریب کے نواحی قصبہ عیسی میں نامعلوم ملزمان نے نو سالہ بچے عمیر کو مبینہ طور پر اغوا ء کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ کمسن مقتول گھر سے چیز لینے کے لیے نکلا اور واپس نہ آیا تو اہل خانہ کو تشویش ہوئی اوردو گھنٹے کی تلاش کے بعد بچے کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

3 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

3 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago