مہنگائی سے ستائے عوام پر گھی و تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرادیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گھی و کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، درجہ اول گھی کی قیمت 10 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جبکہ مختلف برانڈز کا درجہ اول گھی 410 روپے سے بڑھ کر 420 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔ درجہ دوم کی مختلف کمپنیوں کا گھی بھی 10 روپے مہنگا کردیا گیا ہے جبکہ درجہ دوم کا کوکنگ آئل بھی 10 روپے تک بڑھ گیا ہے جس کے بعد قیمت 370 روپے فی لیٹر

سے بڑھ کر 380 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔کمپنیوں کی جامب سے اضافہ بغیر کسی پیش گی اطلاع کے کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں میں مزید اضافے کی اطلاعات بھی مارکیٹ میں زیر گردش ہیں۔