پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والا بھارت خود اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والا بھارت خود اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگا، 2 بھارتی ریاستوں کے سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان خونریز جھڑپیں، متعدد اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی . تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ہر وقت عدم استحکام کا شکار کرنے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازشیں کرنے والا بھارت خود سنگین اندرونی مسائل کا شکار ہونے لگا ہے .

بتایا گیا ہے کہ بھارت کی 2 ریاستوں میں تصادم کا ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو شاید ہی کسی دوسرے ملک میں رونما ہوا ہو . بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست میزورام اور آسام کی سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں کئی سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام اور میزورام کے درمیان جاری سرحدی تنازع کے باعث شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں جھڑپوں کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا . ان جھڑپوں کے حوالے سے بھارتی ریاست میزورام کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ آسام پولیس کے 200 سے زائد اہلکاروں نے پہلے ہماری ریاست کی سرحد عبور کی اور پھر پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ بھی کر لیا . اس تمام واقعے کے بعد نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا اور پولیس فورس پر فائرنگ کی گئی . جبکہ آسام کے وزیراعلی ہیمنتا بسوا سرما نے میزورام پولیس پر فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزورام پولیس نے لائٹ مشین گن سے فائرنگ کا آغاز کیا . اس تمام واقعے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ کرنے کے علاوہ ایک دوسرے پر دستی بموں سے بھی حملہ کیا گیا . دونوں ریاستوں کی سرحد پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہے . دونوں جانب مسلح پولیس سرحدی علاقوں کی نگرانی کر رہی ہے . اس خطے میں زبردست کشیدگی ہے جبکہ اطلاعات ہیں کہ اب آسام اور میگھالیہ کی سرحد پر بھی کشیدگی پیدا ہو رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں