مظفر آباد،پی پی رہنما چوہدری یاسین پی ٹی آئی کارکنان کے قتل کیس میں گرفتار، بلاول کی مذمت

مظفرآباد(قدرت روزنامہ)پاکستا ن پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری یاسین کو پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن کے قتل کے کیس میں گرفتار کرلیا جبکہ چوہدری یاسین کے بیٹے شاہنواز یاسین نے بھی خود گرفتار ی دے دی . نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آزاداینڈ جموں کشمیر الیکشن میں پولنگ ڈے کے موقع پر پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے کارکنا ن کے درمیان تصادم کے دوران 2افرادقتل ہوگئے تھے جن کے قتل کی ایف آئی آرمیں پیپلزپارٹی کے امیدوار اسمبلی چودھری یاسین اور ان کے دونوں بیٹے نامزد تھے .

دوسری جانب چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ چودھری یاسین اوران کے اہلخانہ کوانتقام کانشانہ بناناقابل مذمت ہے، جس پرقاتلانہ حملہ ہواپولیس نے اسی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،انتقامی سلسلہ بندنہ ہواتوکشمیرجاکرخوداحتجاج کی قیادت کروں گا . . .

متعلقہ خبریں