ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

نیویارک (قدرت روزنامہ) ورلڈ بینک نے صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے . یہ رقم صوبہ سندھ میں ابتدائی تعلیم اورشرح خواندگی بہتر بنانے کے منصوبوں پرخرچ ہوگی .

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت یہ رقم پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بنیادی تعلیم کی فراہمی پر خرچ کرے گی . ہم نیوز کے مطابق ورلڈ بینک کی مدد سے اس منصوبے میں طلبا کی سیکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا . فنڈز کی مدد سے طلبا کو ہنر مند بنایا جائے گا . اس منصوبے سے تعلیمی اداروں کی کمی دور کرنے اور ان کے انتظامات بہتر بنانے میں مدد ملے گی . اس مقصد کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولز میں داخل کرایا جائے اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں . . .

متعلقہ خبریں