شہزاد اکبر سے استعفیٰ لیا جائے،ن لیگ کا مطالبہ


(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے ہی روش 3 سالوں سے جاری ہے

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈروں سمیت مختلف سینئر رہنماوں کو جھوٹے کیسوں میں جیل بھجوانے کی لمبی فہرست ہے شہزاد اکبر نے یہ تمام کیسز بنائے اور گھنٹوں لمبی پریس کانفرنس میں اپوزیشن رہنماوں کی کردار کشی کرتے تھے آج وہ کیس کہاں گئے شہباز شریف کیخلاف ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ کوئی الزام ہے اور نہ کوئی ثبوت ،شہباز شریف نے آج عدالت کے سامنے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بتایا مسلم لیگ ن کے دور میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگے اور ان منصوبوں سے قوم کے اربوں روپے بچائے گئے آج عوام کو غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس کی وجہ نااہلی اور کرپشن ہے

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ضمانت کے کیس میں عدالت نے کہا کہ ان کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے اپوزیشن رہنماوں کیخلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ سے کیسز بنائے گئے یہ صلہ ہے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا شہباز شریف نے نہ صرف بجلی منصوبوں میں بچت کی بلکہ نیپرا سے بجلی کے نرخ بھی کم کروائے ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے بجٹ کے فوری بعد بجلی و پٹرول ہی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ادویات، ایل این جی، چینی اور آٹا کے متعدد کیسز ہیں لیکن نیب نے کوئی نوٹس نہیں لیا کیا جیلیں صرف اپوزیشن لیڈروں کے مقدر میں ہیں ہم ایک ایک کیس کا وقت آنے پر ان سے حساب لیں گے میرا مطالبہ ہے کہ شہزاد اکبر سے فی الفور استعفے لے کر اس کیخلاف ہائی لیول انکوائری کروائی جائے کیونکہ انہوں نے جھوٹے کیسز بنائے تھے

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

2 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

2 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

2 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

3 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

4 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

4 hours ago