عمرہ اجازت نامہ۔۔۔!!! سعودی حکومت کی اہم وضاحت جاری،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے عمرہ اجازت نامے سے متعلق پھیلی جھوٹی خبروں پر وضاحت جاری کردی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس طرح کی من گھرٹ باتیں زیر گردش ہیں کہ کورونا ویکسین لگانے والوں کو مسجد الحرام جانے، نماز پڑھنے اور عمرہ ادا کرنے کے لیے اجازت نامے سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ افواہ پر ردعمل دیتے ہوئے حرمین شریفین انتظامیہ کے ذرائع نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی خبر کی تردیدی کی ہے ۔اس ضمن میں انتظامیہ کے ذرائع کا کہناتھا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگانے والوں کو اجازت نامے سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق ٹوئٹر ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع پر پھیلائی جانیوالی یہ خبر بے بنیاد ہے متعلقہ انتظامیہ نے واضح کیا کہ حرم مکی شریف میں زائرین کو منظم کرنے کیلئے توکلنا اور اعتمر نا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضرور ی ہے ۔ بصورت دیگر حرم میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ حرمین انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جن لوگوں نے ویکسین کی دو خوراکیں لگوالی ہیں وہ اجازت نامے سے مستثنیٰ ہیں ۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

2 hours ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

2 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

2 hours ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

4 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

4 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

4 hours ago