عمران نیازی کومشینوں کے ڈرامے سے فرصت ملے تو مہنگائی کی خبر بھی لیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ عمران نیازی کومشینوں کے ڈرامے سے فرصت ملے تو مہنگائی کی خبر بھی لیں ۔ وزیراعظم کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمرے میں ہونے والی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں، اس میں پارلیمان اور اپوزیشن کی رائے شامل نہیں،

عمران نیازی ووٹ چوری کے منصوبے سے فرصت ملے تو اغوا ہوتے صحافیوں پر بھی غور کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بے روزگار کریں، معیشت تباہ کریں،خارجہ پالیسی پر ناکام رہیں اور پھر ووٹ چوری کریں، واہ عمران صاحب۔سیاسی ناقدین، آزادمیڈیا کا گلا دبا کر عمران صاحب شفاف انتخاب کا فراڈ کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کو عوام کی رائے پر اعتماد ہوتا تو مشین کے پیچھے نہ چھپتے۔