بھارت میں زبردست مہنگائی گندم کی برآمدات پر پابندی عائد

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک ایسے وقت جب دنیا کو گندم کی قلت کا سامنا ہے، بھارت نے بھی فوری طور پر اس کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے۔ گھریلو قیمتوں میں زبردست اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اچانک ایک نوٹس کے ذریعے گندم کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارت گندم پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے، تاہم رواں برس اپریل میں گندم کی قیمتیں پہلی بار گزشتہ ایک دہائی کی بلند ترین سطح

پر پہنچ گئیں۔بیرونی ممالک کے ساتھ تجارت سے متعلق ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ(ڈی جی ایف ٹی)نے اپنے نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا کہ دوسرے ممالک کی درخواستوں پر گندم کی برآمدات کی اجازت اب حکومتی ایما پر منحصر ہو گی تاہم حکومت کی خصوصی اجازت کے بغیر کوئی بھی کمپنی یا تاجر ایسا نہیں کر سکتا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں خوراک کاذخیرہ محفوظ، منظم اور مستحکم کرنے کے ساتھ ہی، پڑوسی اور دیگر ضرورتمند ممالک کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

4 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

4 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

4 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

4 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

5 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

5 hours ago