الیکشن کیلئے تیار ہیں، عمران خان کو ہرائیں گے، نواز شریف نے لندن سے بڑا اعلان کر دیا

لندن (قدرت روزنامہ) نواز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے ملتان جلسے کے خطاب کے بعد لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان کو ہرائیں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے، ضمنی الیکشنز میں بھی عمران خان کو ہرایا، اب بھی ہرائیں گے۔نواز شریف نے عمران خان کے مریم نواز پر کیے جانے والے طنز پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی، اس کو یہ نہیں پتہ کہ ماں، بہن کی عزت کس کو کہتےہیں۔ اس کو یہ نہیں پتہ خواتین کی عزت ہمارے یا اسلامی معاشرے میں کیا مقام ہے، نام لیتا ہے مدینے کی ریاست لیکن باتیں اور حرکتیں وہ کرتا ہے کہ دنیا کے گندے سے گندے معاشرے میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتی۔جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے نائب صدر ن لیگ مریم نواز سے متعلق بیان پر شدید ردعمل میں کہا کہ بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کےخلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔مسجد نبویﷺ کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔ اسی طرح وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے، تم قوم کی بیٹی مریم نواز کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو، عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے، عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے، ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا، عمران نیازی مریم نواز کی نہیں پورے پاکستان کی بیٹیوں کی توہینِ کر رہا ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

4 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

4 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

4 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

5 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

6 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

6 hours ago