ملازمین کی تنخواہیں بغیر رضامندی کے کم کی جانے لگیں؟ عید سے قبل شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،اچانک خبر نے کھلبلی مچادی

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے ایک شہری نے حکومت کو شکایت درج کرائی کہ میرے ادارے نے بغیر رضامندی کے میری تنخواہ کم کردی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ورکر کی مذکورہ شکایت پر سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے وضاحت پیش کی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ادارہ یا کمپنی کسی بھی کارکن کی تنخواہ میں تبدیلی اس کی رضامندی
اور تحریری منظوری کے بغیر نہیں کر سکتی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی وزارت افرادی قوت کے سرکاری اکاؤنٹ پر مذکورہ شخص نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس کی تنخواہ پوچھے بغیر کم کردی گئی ہے، سعودی قانون کیا ہے؟۔وزارت نے مزید کہا کہ اگر ناجائز بنیاد پر کسی کی ملازمت کا معاہدہ ختم کردیا جائے یا تنخواہ کی کٹوتی ہو تو متاثرہ شخص اس کے خلاف دعوی دائر کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت غیرقانونی بنیاد پر کسی بھی کارکن کی اجرت میں کٹوتی خلاف قانون ہے، معاللرصد ایپ کے ذریعے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف شوق سے فوجی قیادت سے مذاکرات کرے، سعد رفیق، گورنر راج کا اشارہ

علی امین نے وفاق پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پھر گورنر راج کا…

9 mins ago

کنگال خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیاں، ایک اور سمری سامنے آگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)خزانہ خالی ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیوں کی ایک اور سمری…

20 mins ago

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت کیسز میں اہم پیش رفت…

38 mins ago

شروتی ہاسن اور ان کے ’بوائے فرینڈ‘ نے راہیں جدا کرلیں

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور انکے طویل عرصے تک بوائے فرینڈ رہنے…

42 mins ago

تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پور سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ بنی…

45 mins ago

فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک…

54 mins ago