جتھے اسلام آباد لانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے تھی، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جتھے اسلام آباد لانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے تھی، کھلے عام کہا گیا ہر طور ڈی چوک پہنچوں گا، کیا ہمیں فتنے کا راستہ روکنا ہے یا ملک کو تباہ ہوتے دیکھنا ہے؟
قومی اسمبلی میں اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ جب حالات بہت مشکل اور چیلنجز ہوں تو محنت سے کام کرنے سے حالات بدل جاتے ہیں، جدوجہد کر کے مشکل حالات کا دھارا موڑ سکتے ہیں، قوموں کی زندگیوں میں بڑے بڑے مشکل وقت آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چار سالوں میں گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں ہوا، پہلے معیشت کا بیڑا غرق کیا، اب کسی فتنہ و فساد اور انتشار کی گنجائش ہے؟ معیشت کی بہتری کےلیے ہماری ٹیم دن رات محنت کررہی ہے، کیا کسی جتھے یا جماعت کو آئین سے بغاوت کا حق دیا جاسکتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ نہ دیواریں پھلانگی گئیں نہ کوئی گرفتاریاں ہوئیں، یہ ایوان اور آپ کی عزت میں اضافہ ہوا، اپریل کو آئین وقانون کے مطابق پہلی بار عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی، عمران نیازی نے ہٹ دھرمی اور سازش سے جگہ خالی کرنے سے انکار کردیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2014 کے دھرنے میں سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے ٹانگے گئے اور 2014 میں چینی صدر کا دورہ منسوخ ہونا ملکی ترقی کے خلاف سازش تھی، اگر تاریخ کو دہرانے دیا گیا ہم پھر ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ اور اداروں کو کس طرح بدنام کیا جارہا ہے، کل ایک فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا، کیا ہم نے کوئی ایک لفظ بھی کہا، انہوں نے خود کہا کہ فلاں چیف جسٹس میرا کیس سنیں، جب ان چیف جسٹس نے ان کے خلاف فیصلہ دیا تو دشنام طرازی شروع کردی، یہ ڈرامہ کب تک رچایا جائے گا، یہ قوم دکھی قوم ہے، کب تک برداشت کرے گی۔
مسلم لیگ ن کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے مثال نہیں دینا چاہیے، لیکن دکھی دل کے ساتھ دے رہا ہوں، ہندوستان سے ہم آگے تھے، الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا بل پاس کرکے آئندہ شفاف الیکشن کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کمپنی ہیڈ نے سستی بجلی کی میری درخواست منظور کی، کروٹ منصوبہ سے بجلی سستی ملنے سے قوم کے 4 ارب روپے بچیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پورا ایوان یاسین ملک کو دی گئی سزا کی پر زور مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسان ہیں، غلطی سب سے ہوتی ہے، نعیم الحق کا کراچی میں انتقال ہوا یہ ان کے جنازے میں نہیں گئے، وقت نہیں تھا تو گھر جاکر فاتحہ کر لیتے ، یہ نہیں گئے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

37 mins ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

42 mins ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

53 mins ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

2 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

2 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

3 hours ago