اس بار شریف مافیا بچے گا نہ تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار بچیں گے، عمران خان کی دھمکی

چار سدہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دوبارہ اسلام آباد جانے کی تیاریاں جاری ہیں، اب کوئی روک نہیں سکے گا، حق نہ ملا تو چھین کر لیں گے،خبر آئی پاکستانی وفد اسرائیل گیا ہے، جب امریکی غلام اوپر بیٹھ جائیں گے تو وہی کریں گے جو حکم آئیگا،حقیقی آزادی کی جنگ جہاد ہے،

جب تک زندہ ہوں چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، رانا ثنا اللہ، شہباز شریف جوتے پالش کرنیوالا اور کرپٹ حمزہ کان کھول کر سن لو، قوم ان کو معاف نہیں کریگی، ہم عدالت میں جائیں گے، ان کے اوپر کیسز کریں گے اور جیلوں میں ڈالیں گے،آئی جی اسلام آباد مجرم ہے اس کو نہیں چھوڑیں گے۔ اتوار کویہاں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لا الا اللہ لوگوں کو آزاد کرتا ہے، جب پاکستان بنا تو ایک نعرہ تھا، لا الا اللہ کا مطلب کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکومت چوروں کی ہمارے اوپر مسلط کی گئی، ہم کسی صورت امریکی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے، ہم کسی صورت امریکی غلاموں کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ چوروں کیخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے نکلے ہوئے ہیں، جب کوئی قوم آزادی کی جنگ لڑتی ہے تو وہ جہاد ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کارکن آزادی کی جنگ میں شہید ہوئے ہیں، یہ سب ملکی آزادی کیلئے نکلے تھے، جب تک زندہ ہوں اپنا جہاد چوروں کیخلاف ختم نہیں کروں گا، قوم کو تیار کر رہا ہوں، اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق تھا، رانا ثنا اللہ، شہباز شریف جوتے پالش کرنیوالا اور کرپٹ حمزہ کان کھول کر سن لو، قوم ان کو معاف نہیں کرے گی، ہم عدالت میں جائیں گے، ان کے اوپر کیسز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے گھروں میں جا کر خواتین کو پکڑا گیا، یاسمین راشد کو گاڑی سے نکالا گیا، خواتین اور بچوں پر شیلنگ کی گئی،

رانا ثناء اللہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے جیلوں میں ڈلوائیں گے، جو اب ہم نکلیں گے کوئی اس کے سامنے نہیں کھڑا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ سے پرامن احتجاج کا حق مانگ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت تیار ہوجاؤ، کبھی تسلیم نہیں کریں گے،

اس بار ہم تیاری کر کے نکلیں گے، ہمارا حق نہیں دیا گیا تو چھین لیں گے۔عمران خان نے کہا کہ امریکی غلاموں نے پٹرول اور فضل الرحمان کی قیمت بڑھا دی ہے، امپورٹڈ حکومت کو آئی ایم ایف سے حکم ملا کہ قیمتیں بڑھاؤ، ہم نے روس سے 30 فیصد سستا تیل لینے کا معاہدہ کیا تھا،

امپورٹڈ حکومت نے معاہدہ ختم کیا، بھارت نے روس سے سستا تیل لیا اور قیمتیں کم کیں، بھارت آزاد اور ہم غلام ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ خبر آئی پاکستانی وفد اسرائیل گیا ہے،

جب امریکی غلام اوپر بیٹھ جائیں گے تو وہی کریں گے جو حکم آئیگا، بھارت سے سمجھوتہ کر کے یہ کشمیر کو بیچیں گے، یہ اب اسرائیل کو بھی تسلیم کرنے جا رہے ہیں،

یہ باشعور قوم کو غلام بنانے جا رہے ہیں، حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ہم جہاد سمجھتے ہیں، قوم کرپٹ اور چوروں کیخلاف نکلے گی۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے 35 ہزار آنسو گیس کے شیل چلائے، اتنی شیلنگ کے باوجود عوام باہر نکلی،

یہ قوم شیلنگ سے نہیں ڈرتی، اس قوم نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ آئی جی اسلام آباد مجرم ہے اس کو نہیں چھوڑیں گے، سب کی تصویریں میرے سامنے ہیں،

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، اس بار رانا ثنا اللہ ، شریف مافیا اور تشدد کرنیوالے پولیس والے نہیں بچیں گے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

5 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

5 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

6 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

6 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

6 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

7 hours ago