احد خان چیمہ وزیراعظم کے مشیر اسٹیبلشمنٹ مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اسٹیبلشمنٹ مقرر کر دیئے گئے . احد خان چیمہ کی بطور مشیر اسٹیبلمشنٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا .


نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر احد خان چیمہ کو مشیر تعینات کیا ہے . واضح رہے کہ احد خان چیمہ حال ہی میں سول سروس سے مستعفی ہوئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں