پاکستان کو نئے بجٹ میں اضافی اقدامات کی ضرورت ہو گی، آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق پاکستان کے وفاقی بجٹ کو مستحکم اور آئی ایم ایف پروگرام کے کلیدی مقاصد کے مطابق لانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کی ترجمان ایستھر پیریز نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو بغور دیکھ رہے ہیں۔آئی ایم ایف کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بعض محصولات اور اخراجات کی مزید وضاحت کے لیے حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
ترجمان آئی ایم ایف نے کہا کہ ابتدائی جائزے سے لگتا ہے بجٹ کو مستحکم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہوگی، بجٹ کو آئی ایم ایف پروگرام کے کلیدی مقاصد کے مطابق لانے کے لیے بھی اضافی اقدامات کرنا ہوں گے۔آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ فنڈ کا عملہ اس سلسلے میں حکام کی کوششوں اور عمومی طور پر میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینے کی پالیسیوں کے نفاذ میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

Recent Posts

نیوزی لینڈسے سیریز برابر ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس سیریز کے دوران…

6 hours ago

پاکستان میں 35سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد…

6 hours ago

نیوزی لینڈ سے جیت کے بعد شاہین آفریدی کا بیان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی باولر شاہین آفریدی آخری میچ میں چار وکٹیں لے کر پلئیر آف…

6 hours ago

اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے اداکارہ کی تصویر ٹیٹو کروا لی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بوائے فرینڈ نے بازو پر اداکارہ کی…

8 hours ago

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

8 hours ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

8 hours ago