مظفر گڑھ میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ رکشہ کے اندر زیادتی

مظفر گڑھ (قدرت روزنامہ) مظفر گڑھ میں جرائم بڑھنے لگے، دو دن میں خواتین سے زیادتی کا تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مبارک پور میں رکشے میں سوار لڑکی سے رکشہ ڈرائیور نے مبینہ زیادتی کی ہے۔متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو 15 کی کال پر فوری گرفتار کرلیا۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔مزید کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

۔جب کہ تھانہ خانگڑھ کی حدود میں ڈکیتی اور خاتون سے مبینہ ریپ کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا تھا پولیس ترجمان کے مطابق چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔

متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا جارہا ہے اور پولیس فرانزک ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں،ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی پی او نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔
مظفر گڑھ میں ایک لڑکی کو چھیڑنے کا بھی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جس دوران لڑکی کا بھائی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مظفرگڑھ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے دوران فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ناحق بے گناہ نوجوان کی جان لینے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Recent Posts

بی آر ٹی بائیو گیس پر چلنے والی پہلی بس ہوگی

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ بی آر ٹی بائیو گیس پر…

1 min ago

پاکستانی حاجیوں کو روانگی سے کتنے دن پہلے ویکسینیشن کرانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کو روانگی سے پانچ دن پہلے ویکسی نیشن کو یقینی…

14 mins ago

چیئرمین پی سی بی کا ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے 1لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈکپ جیتنے پر ہر…

20 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری، دائرہ 14 لاکھ صارفین تک پھیلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موبائل سمز بلاک کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری ہوگیا، دائرہ…

26 mins ago

عرب ملک میں 16 سال کے بچوں کو امام مسجد منتخب کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے 70 مساجد کا انتخاب کیا گیا ہے متحدہ عرب امارات (قدرت…

45 mins ago

ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا

نوجوانوں کو جلد گرفتار کرلیں گے، ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ جنوبی…

58 mins ago