جیسن روئے نے پی ایس ایل کے بعد آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے شاندار اوپننگ بلے باز جیسن رائے نے اس سال کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اپنی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی اور ان چیلنجوں کا اشتراک کیا جن سے وہ نمٹ رہے تھے۔ روئے نے پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار فارم دکھائی ۔ جیسن روئے نے 6 میچوں میں 50.5 کی اوسط اور 170.22 کے سٹرائیک ریٹ سے 303 رنز بنائے ۔
یارکشائر پوسٹ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے جیسن روئے نے بتایا کہ وہ واقعی اس تجربے سے لطف اندوز نہیں ہو رہے تھے کیونکہ ذاتی طور پر وہ خود کو دبا ہوا محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میرے ساتھ چیزیں ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھیں، میں ایک عجیب جگہ پر تھا کیونکہ میں اچھی کرکٹ کھیل رہا تھا لیکن میں خود سے لطف اندوز نہیں ہو رہا تھا، میں خوش نہیں تھا اور یہ صرف ایک تاریک وقت تھا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سالوں کے بعد گھر آنے اور تھوڑی دیر کے لیے نارمل زندگی گزارنے کے لیے یہ صرف دو مہینے تھے، کافی مہینے میں دور رہا پھر 50 دن کے ہوٹل میں قرنطینہ ،پھر جنوری میں میرا بچہ پیدا ہوا اور اس سے دور رہنا میرے لئے بہت مشکل ہو رہا تھا۔ بعد میں روئے کو گجرات ٹائٹنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل کیا لیکن اس نے بائیو ببل تھکاوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو چھوڑنے کا انتخاب کیا اور کہا کہ وہ خود کو دوبارہ متحرک کرنا چاہتے ہیں اور کرکٹ سے وقفہ چاہتے ہیں۔
ٹاپ فلائٹ انگلش بلے باز نے محسوس کیا کہ اسے کھیل سے اپنا جذبہ اور محبت واپس حاصل کرنے کے لیے سانس لینے کی جگہ درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گھر پر کچھ وقت گزارنے کے لئے آئی پی ایل کو چھوڑ دیا اور اس نے میرے دماغ اور جسم کو تروتازہ کیا، لہذا اب یہاں آ کر اچھا لگا ،یہ ایک اچھا احساس ہے کہ کھیل سے دوبارہ محبت ہو جائے۔

Recent Posts

سنجے دت والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے سٹار اداکار سنجے دت اپنی والدہ کی 43ویں برسی…

7 mins ago

9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کودوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے…

13 mins ago

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل…

26 mins ago

اداکارہ رمشا خان نے بیوقوف بنے رہنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ…

35 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا…

39 mins ago

پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مالدار خاندانوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی…

46 mins ago