حرا مانی اور جنید خان کی میوزک ویڈیو ’یاداں‘ کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانی مانی کامیاب جوڑی حرامانی اور جنید خان جلد ایک ساتھ میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گے، جس کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کر دیا گیا ۔
’یاداں‘ سونگ کے ٹیزر کو جنید خان نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا ، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے اور سب مکمل گانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ٹیزر دیکھیں:
View this post on Instagram
اداکارہ حرامانی نا صرف ایک اچھی پرفارمر ہیں بلکہ وہ کئی مرتبہ اپنی آواز کا بھی جادو جگا چکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے موسیقی کے پروگرام کشمیر بیٹس میں دوگانے“سواری “ اور“تمنا “ گا کر خوب داد سمیٹی ۔
حال ہی میں حرامانی نے بھی انسٹاگرام پراس میوزک ویڈیو کا پہلا پوسٹرشئیر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’یاداں‘ جلد آرہا ہے۔
تاہم پوسٹر پر درج تفصیلات کے مطابق گانے کی شاعری حسن بادشاہ نے تخلیق کی ہے جبکہ یہ گانا جنید خان اور میڈلاک گیلانی کی مشترکہ پیشکش ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ ڈراموں میں اداکارہ حرامانی اور اداکار جنید خان کی جوڑی ایک ساتھ بے حد پسند کی جا تی ہے۔
یہ جوڑی اب تک کئی ڈراموں میں ایک دوسرے کے مدمقابل کام کرچکے ہیں، جن میں کشف ، سن یاراں ، محبت نہ کریو، محبتیں چاہتیں ، میرے قریب مت آنا شامل ہیں۔تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں کسی میوزک وڈیو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔