معاہدے پر قائم ہیں، ایم کیو ایم کو جانے نہیں دیں گے

کراچی (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں مخالفین کا اتحاد پاش پاش ہو گیا ۔پیپلزپارٹی نے ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی۔شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو عبرتناک شکست دیں۔مخالفین نے جتنے بھی اتحاد بنائے وہ تمام پاش پاش ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بتائے کن کن پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی ہوئی۔ان پر دوبارہ پولنگ کروا لیتے ہیں۔دو چار واقعات کو بنیاد بنا کر پورے انتخابی عمل کو دھاندلی زیادہ نہیں قرار دیا جاسکتا۔شرجیل میمن نے کہا کہ لاڑکانہ میں تاریخی فتح کے بعد میئر ،ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین پی پی کا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر قائم ہے۔

ہم ایم کیو ایم کو منا لیں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کہتی ہے کہ وہ حکومت چھوڑ کر جائے گی تو ہم ان کو جانے نہیں دیں گے۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایم کیو ایم نئے سیاسی فیصلے کا سوچنے لگی ، متحدہ کے رہنماء وسیم اختر کہتے ہیں کہ نئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے سب مزے سے بیٹھے ہیں‘ جو معاہدہ ہوا اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی‘ صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اپنے فیصلے کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے 7 ووٹ تھے، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے الگ ہوکر اس وقت کی اپوزیشن کے ساتھ گئے تو نئی حکومت بن گئی ، نئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے اور سب مزے سے بیٹھے ہیں مگر جو معاہدہ ہوا ہے اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔ وسیم اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہمارا معاہدہ موجود ہے ، ہمیں آصف زرداری اور بلاول کی بات پر آج بھی اعتماد ہے، آصف زرداری سے درخواست ہے کہ اس مسودے کو اسمبلی میں لایا جائے، مسودے کو اسمبلی سے منظور کروا کر اس کو قانونی شکل دی جائے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

4 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

5 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

5 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

5 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

5 hours ago