پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری نہ کرنے سے متعلق خواست منظور کرلی،میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن 5 مخصوص نشستوں کانوٹیفیکش جاری کرے،عدالت نے پی ٹی آئی کی نشستوں کا نوٹیفکیشن کرنے کا حکم دے دیا،پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر کی جانب سے عدالت میں دلائل دیئے گئے،یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سمیوئیل یعقوب،زینب عمیر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان کی جگہ نئے ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کی گئی،عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کیا، عدالت کے روبرو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ارکان اسمبلی سمیوئیل یعقوب، زینب عمیر سمیت دیگر نے درخواستوں میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر نئے ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے،ادھر دو روز قبل لاہورکی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور جھگڑا کیس میں تحریک انصاف انصاف کے رہنماوں کی عبوری ضمانتیں منظورکیں،سیشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،جھگڑا،ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی تھی ،ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے تحریک انصاف کے رہنماوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،سیشن عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان،مسرت جمشید چیمہ،عابدہ راجہ اور شاہدہ ملک کی عبوری ضمانتیں میں توثیق کرنےکا حکم جاری کیاتھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ

ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو…

5 mins ago

ساتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو (قدرت روزنامہ ) نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے…

6 mins ago

دو جاپانی کار کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے…

11 mins ago

سویلینز کا خصوصی عدالتوں میں ٹرائل: 20 افراد کے مقدمات میں کئے گئے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں جمع کروائیں، حکم نامہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملہ پر…

20 mins ago

بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں تقریب ،ماں کا بھرپور ڈانس

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زارا نور عباس جہاں…

27 mins ago

بی آر ٹی بائیو گیس پر چلنے والی پہلی بس ہوگی

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ بی آر ٹی بائیو گیس پر…

30 mins ago