آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، لاہور بھی آئیں گے، گلبرگ میں گھر کی تعمیر کیلئے دو کوٹھیاں خرید لیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری آصف زرداری اسلام پہنچ گئے ہیں،جس کے بعد وہ لاہور کا دورہ کریں گے اورپنجاب میں سیاسی بحران کے حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

آصف زرداری نے گلبرگ لاہور میں 14کنال کی دو کوٹھیاں خرید لی ہیں، 6 کنال کے ایک اور بنگلے کی خریداری کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔ یہ گرا کر وہ ذاتی گھر تعمیر کریں گے۔

یہ جگہ قذافی اسٹیڈیم کے قریب شاہراہ امام حسین پر شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے واقع ہے۔

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو بلاول ہائوس بحریہ ٹاؤن جانے میں دشواری کا سامنا تھا اس لئے آصف زرداری گلبرگ میں گھر بنا رہے ہیں ۔

بلاول ہاؤس کو فارم ہاؤس میں تبدیل کردیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمٰن چن نے کہا ہے کہ گلبرگ میں گھر بننے کے بعد کارکنوں کو ملاقاتوں میں آسانی ہوگی۔

Recent Posts

متنازعہ ٹوئٹس کیس؛ اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیشل جج سنٹرل اسلا م آباد نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں اعظم سواتی…

3 mins ago

قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر…

38 mins ago

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

47 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

54 mins ago

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید…

59 mins ago

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

1 hour ago