علی ظفر کی اہلیہ بھی “میشا شفیع کیس “سے متعلق بول پڑیں

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ))معروف گلوکارعلی ظفر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر پر لگائے گئے ہراسگی کے الزام سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام “مجھ سے سوال پوچھو” سیشن میں “عائشہ فضلی “سے سوشل میڈیا صارف نے سوال اٹھایا کہ “کیا آپ واقعی سمجھتی ہیں کہ علی ظفر ہراسگی کے کیس میں بے گناہ ہیں ؟ کیونکہ ایک مرد کو اس کی بیوی سے زیاد ہ کوئی بھی اچھے سے نہیں سمجھ سکتا۔
جس پر عائشہ فضلی نے جواب دیا کہ “جی بلکل کیونکہ جب بلیک میلنگ شروع ہوئی، تو میں وہاں موجود تھی اور دیکھا کہ سارا معاملہ کیسے ہوا ہم نے بہت کچھ دریافت کیا ہے”۔

واضح رہے کہ علی ظفر بمقابلہ میشا شفیع کیس پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری کا سب سے بڑا کیس بن کر سرخیوں میں رہا،یاد رہے کہ اپریل سنہ 2018 میں شفیع نے سوشل میڈیا پر ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔
تاہم جس کے جواب میں علی ظفر نے اسی پلیٹ فارم پر جواب دیا کہ اس معاملے کوعدالت میں لے کر جاؤں گا۔