شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ،اچانک ایساکیاہواجس سے 17لوگوں کی موت ہوگئی ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی
ڈھاکا(قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکامیں ایک شادی کی تقریب میں ماحول سوگ میں بدل گیا،شادی کےمقام پرآسمانی بجلی گرنے سے 17افرادجان کی بازی ہارگئے ۔آسمانی بجلی گرنے سے ہونیوالے حادثے میں دلہابھی زخمی ہواہے۔آسمانی بجلی کی وجہ سے خوفناک حادثہ ڈھاکاکے شیب گنج قصبے میں دریائےپدماکے کنارےپیش آیا۔
شادی میں آنیوالے 14مہمان شدید زخمی ہوگئے۔بارات ایک کشتی کی مدد سے پدماندی پارکرکے آئی تھی وہیں ندی کے کنارےیہ حادثہ پیش آیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاںشروع کرد ی گئیں۔ماہرین کاکہناہےکہ آسمانی بجلی کے سبب ہونیوالے حادثات میں اموات کی تعدادجنگلوںکاصفایاہونے کی وجہ سے بڑھی ہے جنگل میںلمبے اوربڑے درخت آسمانی بجلی سے بچاتے ہیں۔