لیہ میں غیر اخلاقی ویڈیوز کیلئے تربیت یافتہ جانوروں کے استعمال کے معاملے میں اہم پیش رفت

لیہ (قدرت روزنامہ) لیہ میں لڑکی سے زیادتی اور اس کی ویڈیو بنا کربلیک میلنگ کےمبینہ سکینڈل میں نامزد 7 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ میں نامزد ملزم ابرار اورشوکت کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہےجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپے ماررہی ہیں۔
متاثرہ خاتون کے ڈی این اے سیمپلزفرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے،تحقیقاتی ٹیمیں واقعاتی اور فورنزک شہادتوں کی روشنی میں تفتیش کو مزید آگے بڑھارہی ہیں،ملوث دیگر ملزمان کو گرفتارکر کےتمام حقائق کو جلد سامنے لایا جائے گا۔ خیال رہے کہ پنجاب کے ضلع لیہ میں نوجوان لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے خوفناک گینگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔
اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک 22 سالہ لڑکی نے منظر عام پر آ کر معصوم لڑکیوں کی عزتوں کے ساتھ کھیلنے والے خوفناک گینگ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے بتایا گیا کہ اسے اس کے دوست نے ملاقات کیلئے بلایا جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ناگیا۔ لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اس مکروہ دھندے میں ملوث خطرناک گینگ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات بھی کیے۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق شریف گھرانوں کی معصوم لڑکیوں کو پھنسا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز کیلئے تربیت یافتہ جانوروں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے اور پھر ان ویڈیوز کو غیر اخلاقی ویب سائٹس پر فروخت کیا جاتا ہے۔ مکروہ دھندے میں ملوث گینگ میں 20 سے زائد مرد و خواتین شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی تھیں۔
ذرائع کے مطابق اس کیس کے اہم ملزم ابرار عرف بابر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعہ کا علم ہونے پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے بھی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کرکے 12 گھنٹوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیدیا ۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،ملزمان کے خلاف زمین تنگ کر دی جائے ،جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کر کے حقائق سامنے لائے جائیں اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

WhatsApp
Get Alert