ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کو مینار پاکستان پر تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ ، گرفتار کیئے جانے والے افراد کوتفتیش کیلئے کس کے حوالے کر دیا گیا ؟ بڑی خبر

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں افراد کی جانب سے خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کے کیس میں زیرِ حراست 20 افراد کو تفتیش کے لیے سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا . مقامی اخبار ” جنگ نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو مینارِ پاکستان سے ملحقہ علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے .

پولیس کے مطابق تمام افراد کی تصاویر حاصل کردہ فوٹیجز سے بنائی گئی ہیں، تصاویرکو شناخت کے لیے نادرا بھجوایا گیا ہے . لاہور پولیس کے ذرائع کے مطابق پولیس کو ان زیرِ حراست افراد کی شناخت کے لیے نادرا کی رپورٹ کا انتظار ہے . لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ نادرا کی رپورٹ آج پولیس کو موصول ہو جائے گی، رپورٹ کے بعد ملزمان کو متاثرہ لڑکی سے بھی شناخت کرایا جائے گا . واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا . سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعے سے بے خبر رہی . . .

متعلقہ خبریں