لاہور والوں نے فتنہ مارچ کو مسترد کر دیا: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور والوں نے فتنہ مارچ کو مسترد کر دیا . عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر پر ایسے ہی لڑائیاں نہیں ہو رہیں، پنجاب نواز شریف کا گڑھ ہے اور رہے گا .


اُنہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کو کوئی غلط فہمی ہے کہ وہ خود ہی آئے تھے . واضح رہے کہ جمعے کے روز لبرٹی چوک لاہور سے اسلام آباد کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے .
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں . چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مرید کے سے آج تیسرے روز کے لانگ مارچ کا آغاز کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں