حمزہ شہباز نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پُرامن افغانستان ہی پرامن پاکستان کی ضمانت ہے . انہوں نے گریٹر اقبال پارک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا . ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس واقع سے بھاری رقوم دے کر تعینات ہونے والے افسران کی نااہلی بھی ظاہر ہوتی ہے . . .
(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد واپس آکر موجودہ حکمرانوں کا احتساب کریں گے .
کامونکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت تین سال کی ناکامیوں کا ملبہ سابقہ حکومت پر ڈال رہی ہے .
متعلقہ خبریں