ہم عزت دارلوگ ہیں ،عائشہ کی والدہ نے نئے انکشافات کردئیے

لاہور(قدرت روزنامہ)مینارپاکستان واقعہ کی وائرل ٹک ٹاکر گرل عائشہ اکرام کی والدہ بھی منظرعام پرآگئیں انہوںنے عائشہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ جو میری بیٹی کے ساتھ ہوا وہ کسی کی بھی بیٹی کے ساتھ نہ ہو، ماں تو موت کے منہ میں ہی چلی گئی اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں تو مر ہی گئی ہوں . میرا مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے، میری بیٹی مجرم نہیں ہے، وہ اچھی ہے نیک ہے، ہم خاندانی لوگ ہیں .

ہماری بہو بیٹیاں منہ گھر سے باہر نہیں نکالتیں . والدہ کے مطابق ان کی بیٹی گھر سے باہرنہیں نکلی . 14اگست کے دن ڈیوٹی سے واپسی پرجس راستے سے وہ واپس آرہی تھی وہ بند تھااوروہ اقبال پارک کی دلدل میں پھنس گئی گھروالوں کومعلوم ہے کہ وہ ٹک ٹاک بناتی تھی ساری دنیابناتی ہے کبھی کسی کے ساتھ ایسانہیں ہواوہ صر ف ہماری بیٹی نہیں بلکہ بیٹابھی ہے اورآسرابھی ہم عزت دارلوگ ہیں ایسے ویسے لوگ نہیں اوروہ جس لڑکے ریمبوکے ساتھ ویڈیوز بناتی ہے وہ ہمارارشتہ دارہے . . .

متعلقہ خبریں