ہمارے لگائے توانائی کے منصوبے بند کریں تو لوڈ شیڈنگ آج بھی 18 گھنٹے تک پہنچ جائے ، احسن اقبال

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نےکہاہم نے قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھ کر استعمال کیا ، ہماری بنائی ہوئی موٹر ویز پر لوگ سفر کرتے ہیں تو دعائیں دیتے ہیں ، ہمارے توانائی کے لگائے گئے منصوبوں کو آپ آج بند کر دیں تو 18گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہو جائے گی . لاہور میں مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئےاحسن اقبال نےکہا کہ حکومت نے 2018سے ملک پر معاشی اور اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے ، دو ماہ کے دوران روپے کی قدر میں بے پناہ کمی ہوئی ، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کا بڑھنا لازم ہے ، ملکی قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا ، عوام کو صرف بد ترین مہنگائی ملی .

حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگاتی ہے ، کل شہباز شریف اور میرے خیال ایک نیا سکینڈل کھڑا کیا گیا ، شہباز شریف کے خلاف کیس بنایا گیا کہ انہوں نے میرے بھائی کو نوازا گیا ، گزشتہ تین سال سے ہمارے خلاف کردار کشی کی مہم چل رہی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں چیئرمین نیب کو اگر میرے مالی اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے تو بتائیں ، میں نے اپنے گھر کو جلا کر سیاست کی ہے ، پاکستان کے عوام جھوٹ کی اصلیت جان گئے ہیں ، ہم پر بنا ہوا ہر کیس ہائیکورٹ نے ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا . ہمارے کیسز میں عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی . احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں بنائے گئے سپورٹ سٹی کے کیس میں کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، وہ منصوبہ اگر مکمل ہو جاتا تو جیولن تھرو میں ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا . . .

متعلقہ خبریں