مینارِ پاکستان واقعہ کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت، 126 افراد گرفتار

(قدرت روزنامہ) گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد اور دست درازی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں، پولیس نےمختلف علاقوں سے شناخت کرکے 34مزیدافرادکو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی . گریٹر اقبال پارک واقع کے بعدپولیس ملزمان کی گرفتاری کےلئے گذشتہ رات جنوبی پنجاب میں چھاپے مار کر مزید 34 ملزمان کو گرفتار کیا .

واقعہ کے حوالے سے اب تک 5سو سے زائد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جن میں سے 126 افراد کو گرفتار کیا گیا ہےجبکہ باقی تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے . گرفتار ملزمان میں سےآج 15مزید کوشناخت پریڈکےلئے جیل بھجوایا جائے گا . آئی جی پنجاب کی بقیہ ملزمان کی شناخت اور جلد از جلد گرفتاریوں کیلئے کاوشیں مزید تیز کرنے کی ہدایات کیں جبکہ چنگ چی رکشہ میں خاتون کے ساتھ بد تمیزی واقعہ کے مقدمہ میں ہونے والی پیش رفت سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا. صحافیوں اور عوام سے گذارش ہے کہ وہ بغیر تصدیق کسی خبر یا اطلاع کو آگے نہ پھیلائیں . پنجاب پولیس ان افسوس ناک واقعات میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی . . .

متعلقہ خبریں