14 اگست کو رکشے میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کا واقعہ، ملزمان پکڑے گئے یا نہیں؟ بڑی خبر
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں گریٹر اقبال پارک کے قریب موٹر سائیکل رکشے میں لڑکی سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق لڑکی کا پتہ نہ چلنے پر واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانا لاری اڈا کی مدعیت میں درج کیا گیا تاہم گرفتار ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ مقدمے میں 354 اور 509 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جو ہراسگی اور دست درازی جیسے جرائم پر مشتمل ہیں۔ پنجاب حکومت کے ترجمان اور وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دو چار لوگ نشان عبرت بنیں گے تو ماں باپ کے ساتھ اولاد بھی سوچے گی اور اس طرح کے شیطان غلط حرکت کرنے سے پہلے 100 بار سوچیں گے، بچوں اوربچیوں سے جو بھی زیادتی کرے گا وہ بچ نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ رکشے والے واقعے میں بظاہر لڑکے کی شکل نظر نہیں آئی تاہم سی سی ٹی وی کیمروں سے لڑکے کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔