اینٹی کرپشن کی کارروائیاں لاہور ، جہلم اور فیصل آباد سے تین کرپٹ سرکاری ملازمین گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن نے مختلف کارروائیوں کے دوران لاہور ، جہلم اور فیصل آباد سے تین کرپٹ سرکاری ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ،دو پٹواری اور ایک سیکرٹری یونین کونسل ہزاروں روپے رشوت سمیت گرفتار کرلئے گئے . ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور ریجن اے نے کاروائی کرتے ہوئے رشوت خور سیکرٹری یونین کونسل شاہد محمود کو گرفتار کر لیا .

شاہد محمود کو چھ ہزار روپے رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا . سیکرٹری یونین کونسل شاہد نے غلط برتھ سرٹیفکیٹ بنانے کے لئے رشوت وصول کی . اینٹی کرپشن جہلم نے مظہر مجید پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا . پٹواری مظہر مجید کو دس ہزار روپے رشوت وصول کرتے گرفتار کیا گیا . ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا . اینٹی کرپشن فیصل آباد نے پٹواری نور محمد کو تیس ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کر لیا . تمام ملزمان کو ٹریپ ریڈ کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں