جنید صفدر کانکاح ،مریم نواز نے والدکے لیے کیاکہا؟
لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لندن میں بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں عدم موجودگی میں والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے کردارکوسراہاہے۔انہیں ایک صارف نے ٹوئٹرپرٹیگ کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کی غیرموجودگی میں نواز شریف آپ
کافرض نبھارہے ہیں۔ٹوئٹ میں ساتھ ایک مختصرویڈیوبھی شیئرکی گئی جس میں نواز شریف کوجنید صفدر کے آس پاس بیٹھے دیکھاجاسکتاہے ۔جواب میں مریم نواز نے لکھاکہ انہوں نے ہمیشہ اپنے تمام فرائض تمام رشتے احسن طریقے سے نبھائے ہیں ۔واضح رہے کہ اتوارکے روز مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کانکاح سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا۔نکاح کی تصاویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹراکائونٹ کی زینت بنائیں ۔شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کااہتمام کیاگیا۔مریم نواز انکی بیٹی مہرالنساء ،شہبا زشریف ،حمزہ شہباز اوردوسرے شرکاءنے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔
