اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے . وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی بیانیے پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراءاور معاونین نے خصوصی شرکت کی .
اجلاس میں حکومتی اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی . اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر پی ٹی آئی حکومت کی خامیوں کو اجاگر کیا جائے .
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر حکومتی مؤقف کو بھی اجاگر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے . اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے گزشتہ حکومت کی کوتاہیوں کو اجاگر کیا جائے گا .