بڑے خطروں سے نمٹنے کیلئے صلاحیتیں مزید نکھارنی چاہئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو فوجیوں کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی .

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا . آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولنگر گیریژن کا بھی دورہ کیا، اور ہیوی میکانائزڈ بریگیڈ کی فوجی مشقیں دیکھیں، آرمی چیف نے جوانوں کی ترتیب اور جنگی تیاریوں کے اعلیٰ معیار پر اظہار اطمینان کیا . اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرے سے بھرپور انداز میں نمٹنے کے لیے صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جانا چاہیے . آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گریژن کادورہ کیا . سلیمانکی آمد پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے استقبال کیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا . آرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور عزم کو سراہا . ہیوی میکنائزڈ بریگیڈ کے جوانوں کی جنگی مشقیں بھی دیکھیں . انہوں نے جوانوں کی تربیتی، حربی تیاریوں اور صلاحیتوں پراظہاراطمینان کیا . جنرل باجوہ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر خطرے سے نمٹنے کیلئے صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے . یاد رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا اور نوجوانوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے ان سے خطاب بھی کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں