لاہور ،نوکری کا جھانسہ دےکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) گڑھی شاہو کے قریب واقعہ ریلوے ناچ گھر سے ملحقہ گرائونڈ میں تین اوباش افراد مغل پورہ کی رہائشی ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگئے . تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے .

تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی، درخواست گزار خاتون کے مطابق وہ مغل پورہ کی رہائشی ہے جسے مقامی رکشہ ڈرائیور سیف نے اسے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر مغل پورہ سے رکشہ میں سوار کر کے ناچ گھر لے کر آیا . جہاں ملزم سیف نے اپنا رکشہ ناچ گھر کے باہر کھڑا کردیا اور اسے اس کی دو سالہ بچی کے ساتھ ناچ گھر سے ملحقہ گرائونڈ میں لے گیا . جہاں پہلے سے دو افراد موجود تھے . تینوں ملزمان نے خاتون کی دو سالہ بچی پر پستول تان لیا اور اسے قتل کرنے کی دھمکی دے کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے . پولیس کے مطابق تینوں ملزمان میں سیف ، لیاقت حسین اور اس کا ایک نامعلوم ساتھی شامل ہیں جبکہ دوسری طرف آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں