صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور انہیں فیلڈ میں تعینات کردیا گیا ہے . صوبائی وزیر بلدیات نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی افسر یا عملہ بغیر اجازت ہیڈ کوارٹرز نہیں چھوڑے گا . غفلت کے مرتکب افسران اور عملے کے خلاف سخت ایکشن ہوگا . برساتی نالوں کے حساس مقامات اور چوکنگ پوائنٹس کی نگرانی کی جائے . انہوں نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ نالوں سے کچرا ہٹاکر لینڈ فل سائٹس پر پراپر طریقے سے منتقل کیا جائے . کراچی واٹر بورڈ، واسا اور دیگر متعلقہ محکمے مین ہولز بند کریں تاکہ بارشوں میں شہریوں کو محفوظ رکھا جائے . شہروں سے سائن بورڈز اتارے جائیں اور انہیں محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں . انہوں نے کہا کہ پمپنگ سٹیشنز پر بجلی کے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ نکاسی آب میں کوئی رکاوٹ نہ آئے . ملیریا اور ڈینگی کے موثر کنٹرول کے لیے اسپرے کا بندو بست کیا جائے اور تمام ضروری مشینری، ایکوپمنٹ اور گاڑیاں تیار رکھی جائیں . صوبائی وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے . . .
(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی تیز بارشوں کی پیشگوئی کے مد نظر سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے .
بلدیاتی اداروں، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کراچی واٹر بورڈ اور واسا کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں .
متعلقہ خبریں