وہ خاتون جس کیلئے اربوں روپے کی لاٹری خوش قسمتی کی بجائے بدنصیبی بن گئی، زندگی برباد ہوگئی

بیلفاسٹ(قدرت روزنامہ) اربوں کی لاٹری جیتنے والے کو لوگ خوش قسمت کہتے ہیں اور یقینا وہ خوش قسمت ہی ہوتا ہے لیکن شمالی آئرلینڈ کی اس خاتون کی کہانی سن کردنگ رہ جائیں گے جس کے لیے اربوں روپے کی لاٹری جیتنا ایسا بدقسمت واقع ہوا کہ اس کی زندگی ہی برباد ہو گئی اور اب اس خاتون کی موت واقع ہو گئی ہے . دی سن کے مطابق اس خاتون کا نام مارگریٹ لوفرے تھا جس نے8سال قبل 2کروڑ 70لاکھ پاؤنڈ (تقریباً6ارب 25کروڑ روپے)کی لاٹری جیتی تھی .

سنہ2013ءمیں مارگریٹ کے 5نمبر اور دو لکی سٹار میچ ہوئے تھے . اتنی خطیر رقم جیتنے کے بعد بھی مارگریٹ اپنے آبائی قصبے سٹرابین میں ہی مقیم رہی اور رقم ادھر ادھر لٹاتی رہی . اس نے کئی گھر خریدے، ایک شراب خانہ اور ایک مل خریدی . ایک انٹرویو میں مارگریٹ نے کہا تھا کہ ”رقم نے مجھے کوئی خوشی نہیں دی بلکہ الٹا غم ہی دیا ہے . اس نے میری زندگی برباد کر دی ہے . اگر واقعی کوئی دوزخ ہوتی ہے تو وہ میری لاٹری جیتنے کے بعد کی زندگی سے بری نہیں ہو گی . “ رپورٹ کے مطابق 2019ءمیں مارگریٹ نے بتایا تھا کہ اس کے پاس محض 50لاکھ پاؤنڈ باقی رہ گئے ہیں . وہ اس وقت اپنی عمر کی 50کی دہائی میں تھی . گزشتہ روز اس کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی ہے . تاحال اس کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی . وہ لاٹری جیتنے سے پہلے بھی گھر میں اکیلی ہی رہتی تھی اور بعد میں بھی اکیلی ہی رہتی رہی . پولیس مارگریٹ کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں