کنٹوٹنمنٹ بورڈ انتخابات۔۔ ن لیگ کا لاہور میں کلین سویپ

(قدرت روزنامہ) کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات ، ن لیگ لاہور کو اپنا قلعہ ثابت کرنے میں کامیاب رہی ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 نشستوں میں سے 9 پر مسلم لیگ ن کامیاب . ایک وارڈ میں تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے امیدوار صداقت محمود بٹ کی وفات کے باعث الیکشن کمیشن نے پولنگ منسوخ کی تھی .

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے لاہورمیں کلین سویپ کرکے مخالفین کو چاروں شانے چت کردیا . والٹن کنٹونمنٹ بورڈوارڈنمبر ایک کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار اشفاق احمد چودھری 4096ووٹ لے کر کامیاب،پی ٹی آئی امیدوارمحمد وحید ستار 2703 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے . والٹن وارڈ نمبر 2 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کےمحمد حنیف 4331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پیپلزپارٹی کےامیدوارمحمد طارق صدیقی 3954ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے . والٹن کنٹونمنٹ بورڈوارڈ نمبر3 میں ن لیگی امیدوارچودھری محمد شریف نے5470ووٹ لےکرمیدان مارا ، پی ٹی آئی امیدوارفیصل بھٹی4753ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے . والٹن کنٹونمنٹ بورڈوارڈ نمبر4 میں بھی مسلم لیگ(ن)کے فقیرحسین 1877 ووٹ لے کر کامیاب رہے، پی ٹی آئی امیدوار محمد اسلم 1850ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے . غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈنمبر5 میں ن لیگی امیدوارراجہ نورسبحانی 1850ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، پی ٹی آئی کےجاویدضمیراحمد 1838ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے . والٹن وارڈ نمبر 6کےغیر حتمی نتائج کےمطابق ن لیگ نے میدان مارا، نعمان نعیم 4376ووٹ لیکر کامیاب رہے ، پی ٹی آئی کےبشارت علی 2604ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے . وارڈ نمبر 8 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بشارت سوہل 4249 لیکر کامیاب ، آزاد امیدوار عثمان علی 2175 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے . والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 9 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے کرامت علی 5058ووٹ لے کر کامیاب،مدمقابل پی ٹی آئی کےعظمت اللہ وڑائچ 2157ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے . وارڈ نمبر10 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار منیرحسین 5973 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، پی ٹی آئی کے امیدوار حافظ محمد سفیان2500 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے . وارڈ نمبر 7 میں تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے امیدوار صداقت محمود بٹ کی وفات کے باعث الیکشن کمیشن نے پولنگ منسوخ کردی . یہ بھی پڑھیں:سٹیڈیم کی چھت سے لٹکی بلی کو شائقین نے بچا لیا، ویڈیو وائرل . .

متعلقہ خبریں