اپنی چپل تو لے لو۔۔اداکارہ دپیکا کا فوٹو گرافر سے مکالمہ۔۔ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے معرو ف اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا کی تصاویر لینے کے دوراان ایک فو ٹو گرافر کواپنی چپل تک اترنے کا احساس نہ ہوا . تفصیلات کے مطابق دیپیکا اور رنویر نے بھارت کے لیے اولمپکس میں دو مرتبہ تمغے جیتنے والی کھلاڑی پی وی سندھو سے ریسٹورینٹ میں ملاقات کی .

کھانے کے بعد دونوں سندھو کو ان کی گاڑی تک چھوڑنے آئے اور خود اپنی گاڑی کی طرف چل پڑے . اسی دوران متعدد فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں . واقعہ کی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چلتے چلتے دیپیکا کو پاؤں سے اتری چپل دکھائی دی جس کی اداکارہ نے فوری طور پر نشاندہی کی اور کہا آپ اپنی چپل تو لے لو . کیمرہ مین نے بھی دیپیکا کو فوری بتایا کہ یہ چپل میری نہیں، جس پر دیپیکا نے کہا کہ یہ آپ کی ہی ہے . دوسرا فوٹوگرافر فوری بولا کہ ہم بعد میں لے لیں گے پہلے آپ کی تصاویر تو لے لیں . کچھ دور جاتے ہی ایک اور کیمرہ مین کا جوتا پیر سے نکل گیا جس پر رنویر نے بھی کہا کہ اپنے جوتے تو لے لیں . . .

متعلقہ خبریں