ایل پی جی کی قیمتوں بھی اضافہ، اوگرا کا نوٹی فکیشن
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر میں 281 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2373 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 201 روپے 15 پیسے مقرر کی گئی جبکہ ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 23 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا۔
جولائی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی 2092 روپے 13 پیسے تھی۔