پنجاب
پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نیب کی زیرِحراست
لاہور (قدرت روزنامہ)نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لے لیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب جیل انتظامیہ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الہٰی کو نظربندی آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔