اس لڑکی کو جہاز میں منہ پر ٹیپ لگا کر اس طرح باندھ کر کیوں رکھاگیا؟ ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل

نیویارک(قدرت روزنامہ) امریکہ میں ایک ڈومیسٹک پرواز کے دوران لڑکی نے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرکے طیارے کے تمام مسافروں کے اوسان خطا کر دیئے . ڈیلی سٹار کے مطابق یہ نوعمر لڑکی ذہنی عارضے کا شکار تھی، جسے دوان سفر اس مرض کا دورہ پڑ گیا اور اس نے جہاز میں افراتفری مچا دی .

لڑکی کو امریکن ایئرلائنز کے عملے نے اس حرکت سے باز رکھنے کی کوشش کی تو اس نے کئی لوگوں کے ہاتھوں پر دانتوں سے کاٹ بھی ڈالا . رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی یہ پرواز ڈیلس سے شارلٹ جا رہی تھی جس میں یہ واقعہ پیش آیا . کافی تگ و دو کے بعد عملے نے دیگر مسافروں کی مدد سے اس لڑکی پر قابو پایا اور اس کو سیٹ کے ساتھ باندھ کر بٹھا دیااور اس کے منہ پر بھی ٹیپ لگا دی . جہاز میں سوار ایک اور مسافر نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @lol.arieeپر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اس لڑکی کو جہاز کی سیٹ کے ساتھ بندھے دیکھا جا سکتا ہے . ٹک ٹاکر کے مطابق جہاز کے پائلٹ نے شارلٹ میں لینڈنگ سے پہلے ہی پولیس کو واقعے سے مطلع کر دیا تھا، جس نے جہاز کے اترتے ہی لڑکی کو حراست میں لے لیا . امریکن ایئرلائنز کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے . ایئرلائنز کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس لڑکی پر آئندہ امریکن ایئرلائنز کی پروازوں میں سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں